السبت، 25 ربيع الأول 1446| 2024/09/28
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

سوال کا جواب : روس تر ک سربراہی ملاقات

سوال: 

ترک صدر اردوگان نے9 اگست2016 کو روس کا دورہ کیا جبکہ ترکی میں رونما ہونے والے ناکام انقلاب کی "باز گشت "بھی ابھی ختم نہیں ہوئی تھی۔ تو اس قدر جلدی کس بات کی تھی ؟ اور یہ کہ اس  دورےکا مقصد کیا تھا خاص کر  وزارت خارجہ، فوج اورانٹیلی جنس کے نمائندوں نے بھی روس کا دورہ کیا ہے؟ کیا اس دورے کا شام کے بحران سے کوئی تعلق ہے؟ یا یہ  روسی طیارے کو گرانے کے بحران کے بعد  ترکی اورشام  کے تعلقات کی "بحالی" کے لیے ہے؟ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔

Read more...

سوال کا جواب: امریکہ خلیج سربرہی کانفرنس

سوال کا جواب

امریکہ خلیج سربرہی کانفرنس

 

سوال:امریکی صدر اوبا ما20 اپریل 2016 کو سعودیہ پہنچا۔ یہ 2009 میں صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد  اس کا چوتھا دورہ ہے۔ اس نے پہلی ملاقات سعودی بادشاہ سلمان آل سعود کے ساتھ کی جو ایک دن بعد ریاض میں ہونے والی امریکہ خلیج سربراہی کانفرنس  سے پہلے تھی۔ اس دورے کے بارے میں میڈیا میں  یہ پروپیگنڈا کیا گیا کہ اس سے خطے کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی!  اختتامی بیان میں ان مسائل کا تذکرہ بھی کیا گیا جیسے شام، یمن، عراق، لیبیا  اور فلسطین۔۔۔یہ سب ایک ایسے وقت کہا جا رہا ہے جب  اوباما کا آخری سال  ہے اور مسائل کو حل کرنے  کی اس کی صلاحیت  کمزور ہوچکی ہے،پھر اس دورے کے مقاصد کو کیسے سمجھا جائے؟  اللہ آپ کو بہترین جزاء دے۔

Read more...

سوال کا جواب: شرعی علت

سوال کا جواب: شرعی علت

 

سوال:

السلام علیکم ورحمۃ اللہ

  ہمارے معززشیخ کیا آپ درج ذیل سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟ سوال شرعی علت  سے متعلق ہے،کہ اس کا اندراج  بندوں کے افعال سے متعلق شارع کے خطاب کے ضمن میں کہا ں ہوتا ہے؟ کیا اس کا اندراج  اقتضاء (پیروی) کے خطاب کے تحت ہو تا ہے یا پھر وضع (صورتحال)  یا پھر اختیار کے تحت ہوتا ہے؟  اور یہ کہ علت اور سبب میں کیا فرق ہے؟

Read more...

سوال کا جواب: لبنان کے صدارتی انتخابات اور سعودی – ایران اختلافات

سوال کا جواب

لبنان کے صدارتی انتخابات اور سعودی – ایران اختلافات

سوال :

یہ دیکھا جارہا ہے کہ جمہوریہ لبنان کے صدر کا انتخاب  پیچیدہ ہوتا جارہا ہے  اور پارلیمنٹ میں کوٹہ بھی پورا نہیں کیا گیا۔   یہ عمل کئی بار دہرایا گیا  اگرچہ سب جانتے ہیں کہ  موثرمتحرک قوتیں  حزب اللہ اور اس کے حامی  اور  المستقبل پارٹی اور اس کے حمایتی ہیں۔  یہ بات بھی پوشیدہ نہیں کہ  ان دونوں گروہوں کے پس پشت  ایران اور سعودی عرب ہیں۔  تو پھر کوٹہ پورا نہ ہونے کا کیا مطلب ہے جبکہ دونوں فریقوں کے پشت پناہ یعنی ایران اورسعودی عرب اس وقت امریکہ کے وفادار ہیں؟  ایسا کیوں ہے کہ یہ کوٹہ پورہ ہونے نہیں دے رہے ؟ ایک اور بات یہ ہے کہ  لبنان میں سعودیہ اور ایران کے درمیان  کشیدگی میں شدد پیداہو گئی ہے حالانکہ یہ دونوں امریکہ کے وفادار ہیں، اس کا سبب کیا ہے ؟جزک اللہ خیر۔

Read more...

سوال کا جواب: نہی کےعقودکےباطل ہونے کی دلیل اجماع ِصحابہ ہے

سوال کا جواب:

نہی کےعقودکےباطل ہونے کی دلیل اجماع ِصحابہ ہے

سوال:

محترم عالم عطاء بن خلیل ابو الرشتہ حفظہ اللہ،

السلام علیکم ورحمۃ اللہ،

یہ عبارت کتاب الشخصیۃ کے صفحہ 232 کی ہے: "اس کے علاوہ صحابہ رضوان اللہ علیھم نے بھی نہی کےعقود کےفاسد اور باطل ہونے پر استدلال کیا  جیسےابن عمر نے اللہ کے فرمان وَلَا تَنْكِحُوا الْمُشْرِكَاتِ "مشرک عورتوں سے نکاح مت کرو" سے  مشرک عورتوں سے نکاح  کےفاسد ہونے پر استدلال کیا  اور کسی نے آپ کی بات کو مسترد نہیں کیا اس لیے یہ اجماع ہے"۔ میرا سوال یہ ہے ، بارک اللہ فیکم، کہ معاملہ اجماع کیسے ہے جبکہ ظاہر دلیل آیت ہے ؟

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ ختم شد۔

حمدی الحسینی کی جانب سے

 

Read more...

سوال کا جواب: قحط میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا

سوال کا جواب:

قحط میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا

 

سوال : السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  ہمارے فاضل شیخ ، اللہ آپ کے علم و عمل میں اضافہ فرما ئے۔

میں ایک سوال پوچھنا چاہتی ہوں مجھے آپ سے قومی امید  ہے کہ آپ جواب دیں گے۔  ہم نے پڑھا ہے کہ عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے الرمادۃ(قحط) کے سال  چور کا ہاتھ نہیں کاٹا۔  کیا اس حالت میں حکم کو معطل کرنا  کسی علت کی وجہ سے تھا  جس کے گرد یہ حکم وجود اور عدم وجودکے اعتبار سے گھومتا ہے؟؟  اگر یہ بات ہے  تو ہاتھ کاٹنے کے حکم کی علت کیا ہے؟ کیا سزاوں کی علتیں ہیں جن کے گرد یہ گھومتے ہیں؟ اللہ برکت دے۔ختم شد

 

Read more...

سوال کا جواب: شام اور لیبیا میں تازہ ترین سیاسی پیش رفت

سوال کا جواب

شام اور لیبیا میں تازہ ترین سیاسی پیش رفت

سوال:

شام میں تازہ ترین جنگ بندی کے حوالے سےآج تک ہونے والی پیش رفت کو دیکھنے سے یہ لگ رہا ہے کہ اس بار امریکہ جنگ بندی اور شام میں سیکولر حکومت تشکیل دینے کے لیے اپوزیشن اور حکومت کے درمیان بات چیت کے انعقادکے معاملے میں سنجیدہ ہے۔ کیا یہ بات درست ہے؟  کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ نے موجودہ ایجنٹ بشار کی جگہ کسی دوسرے متبادل ایجنٹ کو لانے کی کوششوں کو ختم کردیا ہےاور بشار کو ہی باقی رکھنے کافیصلہ کیا ہے؟

Read more...

سوال کا جواب: قتل خطاء کی دیت

سوال کا جواب:

قتل خطاء کی دیت

سوال:

السلام علیکم، میرا ایک سوال ہے: کتاب نظام العقوبات میں ہے کہ قتل کی چار قسمیں ہیں،  چوتھی قسم وہ ہے جو خطاء کی طرح ہے،  اس کو ایسا قتل سمجھا جاتا ہے جس میں قاتل کا ارادہ قتل کا  نہیں تھا۔  اگر ارادہ نہیں تھا تو دیت(خون بہا) کیوں ادا کرے گا،  جبکہ حدیث شریف میں ہے کہ میری امت کی خطاء پر مواخذہ نہیں؟

Read more...

سوال کا جواب: عوامی ملکیت

سوال کا جواب

عوامی ملکیت

 

سوال :

اے  ہمارے معزز عالم دین السلام علیکم،  میں عوامی ملکیت کے بارے میں ایک سوال آپ سے کرنا چاہتا ہوں۔  کیا احکام شرعیہ کے مطابق  نجی ملکیت  عوامی ملکیت میں تبدیل ہوسکتی ہے،  جیسے اگر عوام کے فائدے کے لئے ضروری ہو تو پا نی کے  نجی چشموں کو   عوامی ملکیت میں تبدیل کیا جاسکتا ہے؟ اورکیا جب یہ عذر  ختم ہو جائے  تو وہ اپنی پرانی صورت حال کے مطابق نجی ملکیت بن جائیں گے؟ یہی مثال پٹرول کے کنووں  کی ہے  کہ جب ان میں موجود ذخیرہ کم ہو جائے تو دوبارہ شخصی ملکیت بن جائیں گے؟

 

Read more...

شام میں امریکہ،روس اور ایران کی دشواریاں

سوال:

روسی جائنٹ چیف آف اسٹاف  والیری گیراسیموف نے کہا کہ " شام میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے امریکہ کا نہیں روس کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے"(الجزیرہ21 جون2016 )۔ یہ کیری کے اس بیان کی طرف اشارہ تھا کہ جس میں اس نے کہا تھا کہ امریکہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، اس نے کہا تھا" روس کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارا صبر لامحدود نہیں بلکہ بہت محدود ہے(شام میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے)" (الجزیرہ نیٹ15 جون2016)۔

Read more...
Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک