پانامہ لیکس اور فوجی افسران کی برطرفی: راحیل اور نواز ظالم اور کرپشن کی سرپرستی کررہے ہیں
- Published in پاکستان
- Written by Usman
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- الموافق
افواج پاکستان کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے 20 اپریل 2016 کو ایک خطاب میں کہا کہ ملک میں "ہر سطح پر احتساب "کی ضرورت ہے اور اس کے اگلے ہی دن یہ خبرمیڈیا میں زبردست طریقے سے آئی کہ افواج پاکستان کے کم از کم چھ افسران کو مالی بدعنوانیوں کے الزام میں جبری ریٹائر کردیا گیا ہے۔ اور پھر 22 اپریل2016 کو وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے قوم سے خطاب میں خود پر لگنے والے کرپشن کے الزامات کی مذمت کی اور عدالتی کمیشن سے ان کے خلاف فیصلہ آنے کی صورت میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔