السبت، 19 جمادى الثانية 1446| 2024/12/21
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية
Usman

Usman

اسلام نے خلافت کو فرض قرار دیا ہے خلافت کے لفظ کو ممنوع قرار دے کر اس کی واپسی کو روکا نہیں جاسکتا

پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے ایک اسلامی تنظیم، "تنظیم اسلامی " جسے مرحوم اور انتہائی قابل احترام ڈاکٹر اسرار احمدؒ نے قائم کیا تھا، سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں خلافت کے اپنے  نعرے کو تبدیل کرے جو یہ ہے،"تنظیم اسلامی کا پیغام-پاکستان میں خلافت کا قیام"۔  7 جنوری کو اخبار "دی نیشن"  سے بات کرتے ہوئے ایک انٹیلی جنس افسر نے اس بات کی تصدیق کی۔

واقع پٹھان کوٹ کا نتیجہ حکومت کا ہاتھ روکو جو مقبوضہ کشمیر سے دستبردار ہو کر اس کو ہندو ریاست کے حوالے کررہی ہے

9 جنوری 2016 کو میڈیا نے یہ خبر نشر کی کہ وزیر اعظم نواز شریف نے واقع پٹھان کوٹ کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں اعلیٰ سیاسی و عسکری  قیادت نے شرکت کی۔ عوام اور خصوصاً افواج پاکستان کو بے وقوف بنانے کے لئے حکومت نے یہ مطالبہ کیا کہ ہندو ریاست پٹھان کوٹ واقع میں پاکستانی عناصر کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت فراہم کرے۔

گلگت-بلتستان کی حیثیت میں تبدیلی راحیل-نواز حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے تابوت میں ایک اور کیل ٹھوکنے کی تیاری کرلی ہے

ہر گزرتے دن کے ساتھ راحیل-نواز حکومت بھارت کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان اور مسلمانوں کے مفادات کو قربان کر رہی ہے۔ ایک طرف تو یہ حکومت افغان طالبان کے درمیان پھوٹ ڈالنے اور انہیں مایوسی کا شکار کرنے کی پوری کوشش کررہی ہے تا کہ وہ امریکہ کو افغانستان سے نکال باہر کرنے کی اپنی جدوجہد سے دستبردار ہو جائیں۔

اوبامہ نے اسلام کے خاتمے کا حکم دیا اور پاکستان کے حکمرانوں نے لبّیک کہا

امریکہ میں سین برناڈینو اور فرانس میں پیرس حملوں کے بعد، امریکی صدر باراک اوبامہ نے مسلمانوں کے عقائد اور اقدار کو تبدیل کرنے کے لئے عالمی مہم کا اعلان کردیا۔ اوبامہ نے 6 دسمبر 2015 کو کہا کہ، "ایک انتہا پسند نظریہ پھیل چکا ہے۔۔۔۔یہاں (امریکہ) اور دنیا بھر کے مسلم رہنماؤں کو ہمارے ساتھ  واضح اور فیصلہ کن  طریقے سے کام کرنا ہے۔۔۔

Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک