روزہ مسلمان کی ڈھال ہے اور خلافت امت کی ڈھال ہے
- Published in پاکستان
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- |
اے پاکستان کے مخلص اور اچھے لوگو!
رسول اللہ ﷺ کے دور کے بعدکئی صدیوں تک اسلام کی حکمرانی رہی اور اس دور میں خلافت دشمنوں کے خلاف مسلمانوں کی ڈھال تھی۔ رمضان کے مہینے میں اسلامی خلافت فوجوں کو حرکت میں لاتی تھی اورخلافت نے اپنے سے کئی گنا طاقتور دشمنوں کے خلاف اہم کامیابیاں اسی مہینے میں حاصل کیں۔ رمضان 13 ہجری میں خلافت نے اُس وقت کی سپر پاور، سلطنت فارس ،کو البویب میں شکست دی اوراُس کو ہلا کر رکھ دیا