الإثنين، 27 ربيع الأول 1446| 2024/09/30
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

حزب التحریر نے پاکستان کے لیے منشور 2013 جاری کر دیا پاکستان، خلافت اور مسلم دنیا کی وحدت

ایسے وقت میں جب مسلم دنیا میں خلافت قائم ہونے والی ہے اور مسلم دنیا کے حکمران موجودہ کرپٹ نظام کو اصلاحات اور انتخابات کے ذریعے بچانے کی شدید جدوجہد کر رہے ہیں، حزب التحریر ولایہ پاکستان نے پاکستان کے لیے منشور 2013 "پاکستان، خلافت اور مسلم دنیا کی وحدت" جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں حزب التحریر ولایہ پاکستان نے تبدیلی کے اس ویژن کو عوام کے سامنے پیش کیا ہے جو خلافت پاکستان اور پوری مسلم دنیا میں لائے گی۔ حزب التحریر مسلمانوں کو پکارتی ہے کہ وہ خلافت کے قیام کی تحریک میں اس کے ساتھ شامل ہو جائیں۔ حزب التحریر مسلم افواج کو بھی پکارتی ہے کہ وہ خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرة (مادی مدد) فراہم کریں۔

 

یہ منشور مندرجہ ذیل انٹرنیٹ سائٹز پر دیکھا اور حاصل کیا جا سکتا ہے۔

www.hizb-pakistan.com

www.ManifestoHizbutTahrirPakistan.page.tl

http://pk.tl/15oq

میڈیا آفس حزب التحریر ولایہ پاکستان

 

Read more...

گورنر راج کوئٹہ و بلوچستان کے مسئلے کا حل نہیں صرف خلافت ہی ہر شہری کو مکمل تحفظ فراہم کر سکتی ہے

کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں سینکڑوں افراد کی ہلاکت پر زرداری و کیانی کی حکومت نے جس بے حسی اور سرد مہری کا مظاہرہ کیا ہے اس سے یہ بات ایک بار پھر ثابت ہو گئی ہے کہ سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کو عوام کی جان و مال کے تحفظ سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ صرف پچھلے سال کوئٹہ اور کراچی میں ہزاروں افراد قتل کر دیے گئے لیکن حکمران اپنی مفاہمت کی سیاست کو پروان چڑھاتے رہے اور عوام اپنے پیاروں کو قبروں میں اتارتے رہے۔ کوئٹہ میں ہونے والی ہلاکتوں پر شدید ردعمل سے مجبور ہو کر حکومت نے بلوچستان میں گورنر راج نافذ کر دیا ہے لیکن گورنر راج بھی بلوچستان کے ہر شہری کو مستقل امن اور تحفظ فراہم نہیں کر سکے گا۔ جب زرداری نے امریکی حمائت یافتہ N.R.O کے ذریعے اور کیانی نے مشرف کی رخصتی کے وقت امریکی نائب سیکریٹری خارجہ نیگرو پونٹے کو براہ راست انٹر ویو دینے اور پاس ہونے کے بعدافواج پاکستان کے سربراہ کا عہدہ حاصل کیا ہو اور دونوں امریکی و دیگر غیر ملکی انٹیلی جنس اداروں کو ملک میں دندنانے کی آزادی فراہم کرتے ہوں اور پاکستانیوں کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کو حفاظت کے ساتھ پاکستان سے باہر بھجواتے ہوں تو ان کے ہوتے ہوئے کسی بھی قسم کا انتظامی حکم کوئٹہ، بلوچستان اور پاکستان کی صورتحال کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ اس تمام تر صورتحال کی بنیادی وجہ سیاسی و فوجی قیادت میں موجود زرداری اور کیانی کی شکل میں موجود غدار اور جمہوری نظام ہے۔ حالیہ دنوں میں سیکریٹری دفاع کا بیان کہ ملک میں امریکہ و برطانیہ کی انٹیلی جنس ایجنسیاں کام کرتی ہیں اور ہم ان کے متعلق جانتے ہیں اس حقیقت کا اعتراف ہے کہ حکمرانوں کو ملک کے تحفظ سے کوئی سروکار نہیں۔ اسی طرح سندھ کے ڈی۔آئی۔جی کا سپریم کورٹ میں بیان کہ کراچی پولیس کا ایک اہلکار کراچی میں جرائم کی سرپرستی کرتا ہے، اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کے نام پر آنے والے جمہوری حکمرانوں کو بھی قومی مفاد کے نام پرآنے والے فوجی آمروں کی طرح لوگوں کی جان و مال کے تحفظ اور ان کے فلاح و بہبود سے کوئی سروکار نہیں۔ پاکستان کی 65 سالہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ چاہے آمریت ہو یا جمہوریت ہر حکمران نے قانون سازی کے حق کو استعمال کرتے ہوئے اس ملک کے دشمنوں، امریکہ و برطانیہ کو ملک میں گھسنے کی اجازت دی ہے، عوام کی دولت کو لوٹا ہے، عوام کی جان و مال کے تحفظ سے کوئی سروکار نہیں رکھا اور ملک کو امریکی غلامی کے شکنجے میں جکڑنے کی کوششوں کو تقویت پہنچائی ہے۔ پاکستان کی تاریخ ثابت کرتی ہے کہ جمہوریت و آمریت دونوں نظاموں میں امریکہ، حکمرانوں اور ان کے سیاسی اتحادیوں کے مفادات ہی ہمیشہ عوام کے مفادات پر ترجیح پاتے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ ثابت کرتی ہے کہ آمریت و جمہوریت دونوں نظاموں میں ذلت و رسوائی عوام کا مقدر بنتی ہے اور ملک مزید امریکی غلامی اور معاشی تباہی و بربادی کی دلدل میں دھنستاچلا جاتا ہے۔ اور ایسا صرف اس وجہ سے ہوتا ہے کہ آمریت اور جمہوریت حکمرانوں کو قانون سازی کا حق فراہم کرتے ہیں اور یہ حق ہمیشہ امریکہ اور غدار حکمرانوں کے مفادات کی تکمیل کے لیے استعمال ہوتا ہے اور اسی لیے امریکہ ہمیشہ آمر اور جمہوری دونوں طرح کے حکمرانوں کو خوش آمدید کہتا اور ان کی حمائت کرتا ہے۔

اس صورتحال سے نکلنے کا واحد حل پاکستان میں خلافت کا قیام ہے۔ خلافت قرآن و سنت کی بنیاد پر حکمرانی کا نظام ہے جس میں خلیفہ صرف اور صرف قرآن و سنت کو نافذ کرنے کا پابند ہوتا ہے۔ خلافت میں صرف اور صرف قرآن و سنت کے نفاذکی پابندی ریاست کے ہر شہری کی بلاتفریق رنگ، نسل، زبان، مذہب و مسلک، جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کو یقینی بناتی ہے۔ حزب التحریر پاکستان کے عوام سے مطالبہ کرتی ہے کہ سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کے جھوٹے وعدوں اور دلاسوں اور انسانوں کے بنائے ہوئے نظاموں سے منہ موڑ کر خلافت کے قیام کی جدوجہد میں شامل ہو جائیں۔ حزب التحریر افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران سے پوچھتی ہے کہ کب تک اپنے مسلمان بھائیوں کے قتل عام کو خاموشی سے دیکھتے رہیں گے۔ آپ پر لازم ہے کہ سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کو ہٹائیں اور خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرہ فراہم کریں۔

 

پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

شہزاد شیخ

Read more...

نوید بٹ کی رہائی کے لیے شروع کی گئی عالمی مہم پر کیانی اور زرداری کا ردعمل عوام سے نوید بٹ کے اغوا کو چھپانے کی کوشش اللہ کو اس واقع سے بے خبر نہیں رکھ سکتی

نوید بٹ کی رہائی کے لیے شروع کی گئی مقامی ویب سائٹ www.freenaveedbutt.com کو بند کر دیا گیا ہے۔ حزب التحریر کیانی اور زرداری حکومت کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے۔ حکومت نے اس ویب سائٹ کو حزب التحریر کی جانب سے شروع کی گئی اس عالمی مہم کے جواب میں بند کیاہے جس کے تحت پاکستان میں خلافت کے قیام کا مطالبہ کرنے والے انتہائی معزز اور قابل احترام نوید بٹ کی رہائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ پوری دنیا سے مسلمانوں نے پاکستان کے سفارت خانوں کے باہر مظاہرے کیے ہیں اور وفود بھیجے ہیں جنھوں نے پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ حزب التحریر ولایہ پاکستان وکلأ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا کے شعبے سے وابستہ قابل احترام لوگوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اسلام کے نفاذ اور اس کی حمائت کرنے والوں کی آواز کو دبانے کی اس گھٹیا سینسرشپ کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔ کیا مسلمان انسان نہیں ہیں کہ ان کے پاس یہ حق ہی نہیں کہ وہ اپنے عقیدے (دین اسلام) کی ترویج اور اس عقیدے (اسلام) کی بنیاد پر حکمرانی کا مطالبہ کر سکیں؟ کیا امت مسلمہ کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر صرف اور صرف اللہ سبحانہ وتعالی کی حاکمیت کا اعلان کر سکے؟

حزب التحریر ولایہ پاکستان مسلمانوں کو اس بات کا یقین دلاتی ہے کہ انشأاللہ جلد پاکستان میں خلافت قائم ہو گی اور وہ میڈیا اور اطلاعات کے شعبے کے لیے ایک واضع پالیسی کا مشاہدہ کریں گے چاہے اس کا تعلق ویب سائٹ، الیکٹرانک یا پرنٹ میڈیا سے ہو۔ جیسا کہ حزب التحریر کا منشور 2013 برائے پاکستان میں یہ کہا گیا ہے کہ "ایک بہترین ذرائع ابلاغ کا شعبہ ریاست کے لیے انتہائی ضروری ہے جس کا مقصد امت مسلمہ کی وحدت اور اسلام کی دعوت کو پوری دنیا تک پہنچانا ہے۔ داخلی طور پرخلافت کا میڈیا ایک قوی اور متحد و مربوط اسلامی معاشرے کی تشکیل کرے گا، لوگوں میں اسلام کے افکار کو راسخ کرے گا، ان میں اسلام کے جذبات و احساسات کو پروان چڑھائے گا اور فاسد افکار کے فاسد ہونے اورغلط تصورات کے غلط ہونے کو کھول کر بیان کرے گاتاکہ امتِ مسلمہ بیرونی فکری وثقافتی یلغار اور اجنبی تصورات کے خلاف مضبوط ہو۔ یوں خلافت کا میڈیاایسے معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گا جو سرمایہ دارانہ گھٹیا اقدار کو نکال باہر کرے اور طیب اسلامی اقدار کو فروغ دے گا"۔

حزب التحریر ولایہ پاکستان کیانی اور زرداری اور اس حکومت میں شامل ان جیسے دیگر کرپٹ لوگوں اور چوروں کو خبردار کرتی ہے کہ ان کے جرائم اللہ سبحانہ وتعالی سے کبھی بھی چھپ نہیں سکتے۔ اس کے علاوہ بہت جلد حزب التحریر امت مسلمہ کے خلاف ان کے مظالم اور جرائم پر ان کو خلافت کی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی۔ ظالموں اپنے مظالم اور خود اپنے آپ کو جس قدر چھپانے کی کوشش کرسکتے ہو کر کے دیکھ لو۔ انشأاللہ بہت جلد تمھا را انجام بھی قذافی اور حسنی مبارک سے مختلف نہیں ہوگا چاہے تم چوہوں کی طرح زمین میں ہی کیوں نہ چھپ جاؤ۔

وَلاَ تَحْسَبَنَّ اللَّهَ غَافِلاً عَمَّا يَعْمَلُ الظَّالِمُونَ إِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمْ لِيَوْمٍ تَشْخَصُ فِيهِ الأَبْصَارُ

مُهْطِعِينَ مُقْنِعِي رُءُوسِهِمْ لاَ يَرْتَدُّ إِلَيْهِمْ طَرْفُهُمْ وَأَفْئِدَتُهُمْ هَوَاءٌ

"ناانصافوں کے اعمال سے اللہ کو غافل نہ سمجھ وہ تو انھیں اس دن تک کی مہلت دیے ہوئے ہے جس دن آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی۔ وہ اپنے سر اوپر اٹھائے بھاگ رہے ہوں گے خود اپنی طرف بھی ان کی نگاہیں نہ لوٹیں گی اور ان کے دل خالی اور اڑے ہوئے ہوں گے" (ابراھیم:42-43)

میڈیا آفس حزب التحریر ولایہ پاکستان

Read more...

لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت خلافت ہمیشہ کے لیے سرحدوں پر بھارتی جارحیت کا خاتمہ کر دے گی

یہ جنرل کیانی کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کرنے کی جرأت کرتا ہے چاہے وہ حالیہ دونوں میں لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی چیک پوسٹ پر حملہ ہو یا اس سے قبل ہونے والے حملیں ہوں۔ سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے دور سے کیانی کا آقا امریکہ بھارت کو اپنے حلقہ اثر میں لانے کے لیے پاکستان کو استعمال کرتا آ رہا ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے امریکہ بھارت کو مسئلہ کشمیر کو دفن کرنے، افغانستان میں بھارتی اثر و رسوخ کو بڑھانے، بھارتی معیشت کو طاقتور بنانے کے لیے پاکستان کی مارکیٹ تک اس کو رسائی فراہم کرانے اور پاکستان کی فوجی خصوصاً ایٹمی صلاحیت میں کمی کروانے کی یقین دہانی کراتا ہے۔ جنرل مشرف کی دست راست ہونے کے ناطے، جنرل کیانی نے پاکستان میں امریکہ کی فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کو بے تہاشا بڑھانے اور افغانستان میں امریکی قبضے کو مستحکم کرنے میں جنرل مشرف کی زبردست اعانت کی۔ اس مشرف کیانی اتحاد کا امریکہ نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور بھارت کو اپنے حلقہ اثر میں لانے کے لیے اس نے اپنے دروازے کھول دیے اور اب بھارت نا صرف افغانستان میں زبردست اثروروخ حاصل کر چکا ہے بلکہ اس کی پہنچ پاکستان کے قبائلی علاقوں اور بلوچستان تک پھیل گئی ہے۔ کشمیر سے دستبرداری اور اور ہماری افواج کاقبائلی علاقوں میں امریکی فتنے کی جنگ میں ملوث ہو جانے کے بعد بھارت نے سکون کا سانس لیا ہے اور رہی سہی قصرچند دن قبل ہی امریکہ کی خواہش پر افواج پاکستان کی جنگی ڈاکٹرائن میں اہم تبدیلہ کرتے ہوئے "اندرونی خطرے" کو پاکستان کی سلامتی کو درپیش سب سے بڑا خطرہ قرار دینے نے پوری کر دی ہے۔ یہ وہ وجوہات ہیں جس کی بنا پر بھارت کو اس قدر جرأت ہوئی کہ وہ ہماری افواج کی جانب میلی آنکھ سے دیکھ سکے۔

خلافت کی غیر موجودگی کی وجہ سے ناصرف ہم معاشی بد حالی کا شکار ہوئے ہیں بلکہ ہمارے خارجہ پالیسی ذلت و رسوائی کا باعث بن رہی ہے اور ہندو ریاست ہماری سلامتی کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ ثابت ہو رہی ہے۔ ہماری بدحالی اور پریشانی مزید بڑھتی جائے گی کیونکہ سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار مسلسل اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کفار کے منصوبوں کو حمائت فراہم کرتے رہیں گے۔ ہم میں سے ہر ایک پر یہ ذمہ دارای عائد ہوتی ہے کہ وہ خلافت کے قیام کی کوشش میں فوراً شامل ہو جائے۔ صرف اسلام کی بنیاد پر حکمرانی کرنے والا خلیفہ ہی افواج میں موجود ہمارے بیٹوں اور بھائیوں کو وہ قیادت فراہم کرے گا جس کے وہ حق دار ہیں۔ صرف خلیفہ ہی ملک سے غیر ملکی کافر فوجیوں اور انٹیلی جنس اداروں کو بے دخل کرنے کے لیے مسلمانوں کی افواج کو منظم کرے گا۔ صرف خلیفہ ہی انڈونیشیا سے لے کر مراکش تک اور وسطی ایشیا سے لے کر سوڈان تک مسلمانوں اور اور ان کے علاقوں کو ایک ریاست تلے وحدت بخشے گا۔ اور صرف خلافت ہی ہمیں اس قابل بنائے گی کہ ہم ہندو جارحیت کے خطرے کا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر دیں۔

اے پاکستان کی افواج! غداروں اور ان کے آقا امریکہ کے منصوبوں کو پلٹنے کے لیے اپنی حرکت میں تیزی لاوں۔ اے بہادروں! ان کے حرکت میں آنے سے قبل تم متحرک ہو جاو اور انھیں حیران کر دو۔ غداروں کو ہٹاو اور خلافت کے قیام کے لیے نصرة فراہم کرو۔

إِنْ يَنْصُرْكُمُ اللَّهُ فَلا غَالِبَ لَكُمْ وَإِنْ يَخْذُلْكُمْ فَمَنْ ذَا الَّذِي يَنْصُرُكُمْ مِنْ بَعْدِهِ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ

اگر اللہ تمھاری مدد کرے تو کوئی تم پر غالب نہیں آسکتا اور اگر وہ تمھیں چھوڑ دے تو اس کے بعد کون ہے جو تمھاری مدد کرے؟ ایمان والوں کو اللہ تعالی ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے۔ (ال عمران:160)

میڈیا آفس حزب التحریر ولایہ پاکستان

Read more...

رہائی کے بعد حزب التحریر کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے سربراہ سعد جگرانوی کا بیان جابر حکمرانوں کا خاتمہ اور خلافت کا قیام یقینی ہے

اللہ سبحانہ و تعالی فرماتے ہیں،

وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا

"حق آ گیا اور باطل مٹ گیا، یقیناً باطل نے مٹنا ہی ہوتا ہے" (الاسرأ:81)

حق کی آواز کو خاموش کرانے کے لیے کیا نی وزرداری کی حکومت اور ان کے غنڈوں کو اپنے گھٹیاطریقہ کار تبدیل کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ سینکڑوں خلافت کے داعیوں کو اغوا کرنے جن میں پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ بھی ہیں جن کو 11 مئی 2012 کو اغوا کیا گیا تھا اور تاحال وہ لاپتہ ہیں، کے باوجود حکومت خلافت کی پکار کو دبانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ لہذا ان گھٹیا ہتھکنڈوں کی ناکامی کے بعد حکومت نے اغوا کار کے رتبے سے ترقی کر کے کذاب (جھوٹے) کا رتبہ حاصل کر لیا ہے اور اب خلافت کے حمائتیوں کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے بنا کر، انھیں عدالتوں میں گھسیٹا جا رہا ہے اور اپنے قوانین کے ذریعے اور عدلیہ پر دباؤ ڈال کر حکومت اپنی مرضی کے فیصلے حاصل کرنے کوشش کر رہی ہے۔

لیکن ان تمام باتوں کے باوجود عدالتوں کے سامنے حکومت ایسا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی جس سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ حزب التحریر کے اراکین ریاست کے لیے "خطرہ" ہیں۔ بلکہ ان کی رہائی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ان مسلمانوں کا ملک ہے جن کے آباؤ اجداد نے اسلام کے نفاذکے لیے یہ ملک حاصل کیا اور آج کے دن تک وہ اس چیز کی خواہش اور تڑپ رکھتے ہیں۔ یہی وہ وجہ ہے کہ جابر حکمرانوں اور ان کے واشنگٹن میں بیٹھے آقاوں کے دباؤ کے باوجود عدالتیں خلافت کے داعیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ جاری کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ سعد جگرانوی کی رہائی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے ملک کو اصل خطرہ امریکہ اور پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجوداس کے ایجنٹوں کے چھوٹے سے گروہ سے ہے۔

ہم اس ناکام حکومت کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ خلافت کی پکار کو، جو کہ اللہ سبحانہ وتعالی کی وحی ہے، کبھی ختم نہ کر سکے گی بلکہ انشأ اللہ بہت جلد وہ اپنا خاتمہ خود اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے۔ ہم حکومت کو یقین دلاتے ہیں کہ جہاں جہاں خلافت کے داعی موجود ہیں چاہے وہ جابر حکمرانوں کی جیلوں میں ہوں یا امت کے درمیان گلی محلوں میں ہوں یا وہ جن کو غائب کر دیا گیا ہے جیسا کہ نوید بٹ، یہ سب اللہ کی رحمت اور حفاظت کے سائے میں ہیں۔ سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں اور ان کے غنڈوں کو بھی ہم یقین دلاتے ہیں کہ تمھیں تھوڑا سا مزید انتظار کرنا ہے جب خلیفہ راشد امت کی تمام دولت اور قوت کو ایک طاقتور ریاست تلے اکٹھا کرے گا اور پھر مسلمانوں کی جانب سے تمہارے ظلم و ستم کا حساب لے گا۔ لہذا اس دن کی سختی سے بچنے کے لیے خود کو مزید کسی شیطانی کام میں ملوث مت کرو اور توبہ کرو۔

ہم اہل قوت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ حزب التحریر کے ساتھ اس کی جدوجہد میں شامل ہوں تاکہ کیانی اور زرداری کی گرتی ہوئی حکومت کو ہٹا کر خلافت کے قیام کے ذریعے اسلام کی حکمرانی قائم کی جائے۔ اہل قوت اپنی صفوں میں موجود ان غداروں کو ایک لمحے کے لیے بھی برداشت مت کریں کیونکہ یہ ہمارے دشمنوں کی خوشنودی کے لیے ہمارے ملک کو تباہی و بربادی کے راستے پر لے جا رہے ہیں۔ یقیناً اہل قوت میں وہ ہی لوگ عقل مند ہیں جو آخرت میں بلند تر درجے کو حاصل کرنے کے لیے آج اسلام کے نفاذ کے لیے قدم بڑھائیں گے۔

میڈیا آفس حزب التحریر ولایہ پاکستان

Read more...

حق کے کلمے کو بلند اور خیر کی بات کہنے والے قیدی ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان انجینئر ''نوید بٹ''کی مدد کے لیے مہم

جمعہ 11 مئی 2012 کو حکومت کی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان انجینئر "نوید بٹ" کواغوا کیا تھا۔ ان کو اغوا ہوئے ساڑھے سات مہینے گزر چکے ہیں۔ جنرل کیانی کے حکم پر خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے ان کو ان کے تین معصوم بچوں اور پڑوسیوں کے آنکھوں کے سامنے اغوا کیا اور انھیں گھسیٹ کر پاکستانی خفیہ ایجنسی کی گاڑی میں ڈال دیا گیا۔ انھیں اس لیے اغوا کیا گیا کیونکہ وہ نیٹو سپلائی لائن کھولنے کی زبردست مخالفت کر رہے تھے، انہوں نے ہزاروں مسلمانوں کے خون بہانے میں امریکہ کی مدد کرنے پر کیانی، گیلانی اور زرداری کو غدار کہا تھا۔ وہ پاکستان میں امریکی بالادستی کے راستے میں ایک مضبوط چٹان کی طرح تھے۔ نوید بٹ ان کی سازشوں اور مکرو فریب کو بے نقاب کرنے میں انتہائی پر عزم اور مرد آہن تھے۔ وہ ہر سرکش سے"نہیں" کہتے تھے۔ انہوں نے اس خلافت اسلامیہ کے قیام کے لیے منظم کام کے ذریعے جو عالم اسلام میں مغرب کے ہر قسم کے اثر و رسوخ کو ملیامیٹ کرے گی اس پاک سرزمین بلکہ پورے عالم اسلام سے ان کو دھتکارنے کے لیے جان فشانی اور ذہانت سے جدوجہد کی۔

نوید بٹ کے اغوا کو سات مہینے سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن تاحال ان کے متعلق کسی کو کوئی علم نہیں۔ یہ ایجنٹ حکومت اس وحشیانہ جرم کے بعد مزید غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے خاندان والوں کو زبان بند رکھنے پر مجبور کرنے کے لیے دھونس اور دھمکی پر اتر آئی ہے۔ اِن غنڈوں نے نوید بٹ کے بھانجے کا پیچھا کرتے ہوئے ان پر اپنی رائیفلوں سے فائر کھول دیے، ساتھ ہی چادر اور چاردیواری کی حرمت اور معصوم بچوں کا خیال کئے بغیر دوسرے بھانجے کے گھر پر دھاوا بول دیا۔

اس حکومت نے اپنے بہیمانہ جرم پر پردہ ڈالنے کی کوشش اور دھوکہ دینے کے لیے "نوید بٹ" کے خاندان کو ایک پیغام بھیجا جس میں ان کی رہائی کے بدلے تاوان کا مطالبہ کیا۔ اس کے ذریعے وہ یہ پیغام دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں کہ "نویدبٹ" کے اغوا میں کیانی کے غنڈے نہیں، بلکہ جرائم پیشہ عناصر ملوث ہیں! اس کے بعد 24 مئی کو خفیہ ایجنسیوں نے "نوید بٹ" کے خاندان کو ایک پیغام دیا جس میں انہوں نے دعوت سے پیچھے نہ ہٹنے کی صورت میں نوید بٹ کو قتل کر کے ان کی لاش غائب کرنے کی دھمکی دی۔ کیانی کے بزدل کارندے جب ان مؤمن مردوں کا سامنا کرتے ہیں جو حق سے بال برابر پیچھے نہیں ہٹتے تواس قسم کے اوچھے ہتھ کنڈوں پر اتر آتے ہیں، لیکن وہ نامراد اور برباد ہوئے اور ان کی مکاریوں کو اللہ نے انہی کے گردن کے لیے جال بنا دیا۔

نوید بٹ کا اغوا کیانی کی ایجنٹ حکومت کے لیے کوئی نئی بات نہیں۔ اس سے پہلے بھی حزب التحریر کے شباب کا پیچھا کرنے اور ان کو اغوا کرنے جیسی نیچ اور گھٹیا حرکات کا ایک طویل سلسلہ ہے۔ چنانچہ 12 اپریل 2012 کوحکومتی ایجنسی کے اہلکاروں نے پولیس کے ساتھ مل کر حزب التحریر کے رکن "حبیب اللہ سلیم" جو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک ماہر ہیں، کو کراچی میں ان کے گھر کے سامنے سے اغوا کیا، جبکہ 15 نومبر کو بھائی "ڈاکٹر ذوالفقار" کو پشاور سے اغوا کیا۔ اس کے بعد 26 نومبر کو پاکستان میں حزب التحریر کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے چیرمین بھائی "سعد جگرانوی" کو اغوا کیا، جن کو بعد میں 7 دسمبر کو لاہو رکے بدنام زمانہ سینٹرل جیل بھیج دیا گیا۔ اس سے پہلے ڈاکٹر عبد القیوم کو رحیم یار خان سے اغوا کیا گیا، جو بڑھاپے اور شوگر کے مریض ہونے کے باوجود نو مہینے تک کیانی کے عقوبت خانوں میں شدید ترین جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنتے رہے۔ اور اس کے علاوہ بھی حزب التحریر کے شباب کو دسیوں بار قید وبند، اغوا اور تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔
کیانی کی قوم سے غداری اب کسی سے پوشیدہ نہیں۔ اب خلافت کی دعوت کو عوام اور مسلح افواج میں یکساں مقبولیت حاصل ہو چکی ہے جو کہ جنرل کیانی کو ایک آنکھ نہیں بہاتا۔ حزب التحریر کے شباب کی سرگرمیاں اور سیاسی جدوجہد نے کیانی کو حواس باختہ کر کے رکھ دیا ہے اور زمین اپنی تمام تر وسعت کے باوجود اس پر تنگ ہے۔ اس کی اس حالت نے ہی اس کو گھٹیا حرکتوں پر مجبور کر دیا ہے کہ وہ ہمارے شباب کو ان کے معصوم بچوں کے سامنے اغوا کرواتا ہے۔ لیکن یہ وحشیانہ طریقے سے پیچھا کرنا اور حزب التحریر کے ترجمان "نویدبٹ" اور ان کے بھائیوں کو اغوا کرنا، نوید بٹ کو اس راستے سے ہٹنے پر مجبور نہیں کر سکتا جس پر رسول اللہ ﷺ نے منکر کا انکار کرنے، بادشاہوں اور جابروں کا محاسبہ کرنے اور زمین پر اللہ کی شریعت کو قائم کرنے کے لیے چلنے کا حکم دیا ہے۔

ہم میڈیا اور اس میں کام کرنے والوں سے کہتے ہیں:
نوید بٹ نے اپنی امت اور اپنے ملک کی خدمت کے لیے اپنے آپ کو وقف کر رکھا ہے۔ وہ ہر خطرے کو چیلنج سمجھ کر قبول کر رہا ہے اور ہر مشکل اور دھمکی کا سامنا کر رہا ہے تاکہ اس ملک کو امریکہ کی بد دیانت غلامی اور بالادستی سے نکالا جاسکے اور اس کو ان کے خونخوار پنجوں سے چھڑاکر دوبارہ امت اور اس کے بیٹوں کو دیا جاسکے۔ کیا نوید بٹ کے ساتھ کچھ بھی نہیں ہوا کہ آپ اس کی مدد کریں؟! آپ نے اپنے کان کیوں بہرے بنا رکھے ہیں؟ آپ اس حق کو ثابت کرنے سے منہ کیوں موڑتے ہیں؟! آپ ایک ظالم کے مقابلے میں مظلوم کی مدد کرنے کی بجائے کیوں گونگے بنے ہوئے ہیں؟! کیا یہ آپ کے پیشے کا تقاضا اور وہ آزادی ہے جس کی آپ بات کرتے ہیں؟! ہم آپ کے بارے میں حیران ہیں کہ آپ ایک ظالم اور فاسد نظام کے دست و بازو بنے ہوئے ہیں۔ آپ اپنے ہی بھائیوں کا تماشا دیکھ کر جنرل کیانی کی خدمت کر رہے ہیں۔ آپ جو کچھ کر رہے ہیں اس کے بارے میں اللہ بھی آپ سے سوال کرے گا اور اپنے مظلوم بھائیوں کو بے یارومددگار چھوڑنے پر امت بھی آپ کا احتساب کرے گی!
ہم کیانی کے غنڈوں اور کارندوں سے کہتے ہیں:
ظلم کی ریاست زوال پذیر ہے اور اسلامی ریاست کی آمد آمد ہے۔ تم ظالم کی صف میں کھڑے مت رہو ورنہ تباہ کن نقصان سے دوچار ہونا پڑے گا۔ وقت ہاتھ سے نکلنے سے پہلے امت کی طرف لوٹ آو۔ عرب دنیا کے سرکش حکمرانوں میں تمہارے لیے بڑی عبرت ہے۔ اللہ کے اذن سے تمہارے باغی کیانی کا انجام بھی ویسا ہی ہو گا ہے!

ہم امت مسلمہ سے کہتے ہیں:
حزب التحریر نے اللہ وحدہ لاشریک کے سامنے خود سے عہد کیا ہے کہ وہ سرکشوں کے قلعی کھولنے میں راہ حق سے کسی حال میں پیچھے نہیں ہٹے گی، خواہ اس کی کتنی ہی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے۔ "نویدبٹ" کے اغوا نے ہمارے عزائم کو اور بلند کر دیاہے۔ یہ آزمائش ان کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچا کر خلافت کو قائم کرنے کے لیے ہماری کوششوں کو تیزتر کر دے گی۔ اس لیے تم حق والوں کے ہمنوا بنو اور حزب التحریر میں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو جاو تاکہ پاکستان اور تمام مسلم علاقوں کو ناپاک امریکی راج سے آزاد کیا جاسکے۔ کیانی کے ایجنٹوں کے سامنے کلمہ حق کو بلند کرو تاکہ ہمارے بھائی "نوید بٹ" کو رہا کیا جاسکے۔ ہم نوید بٹ اور حق کے تمام قیدیوں کی جلد رہائی کے لیے اللہ تعالی سے دعا گو ہیں۔


وَِذْ یَمْکُرُ بِکَ الَّذِیْنَ کَفَرُواْ لِیُثْبِتُوکَ أَوْ یَقْتُلُوکَ أَوْ یُخْرِجُوکَ وَیَمْکُرُونَ وَیَمْکُرُ اللّہُ وَاللّہُ خَیْْرُ الْمَاکِرِیْن
"اور اس واقع کا بھی ذکر کیجئے جب کافر لوگ آپ کے متعلق تدبیر سوچ رہے تھے کہ آپ کو قید کرلیں یا آپ کو جلا وطن کر دیں۔ اور وہ اپنی تدبیریں کر رہے تھے اور اللہ اپنی تدبیر کر رہا تھا اور سب سے زیادہ بہترین تدبیر والا اللہ ہے" (الانفال:30)

عثمان بخاش
حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے ڈائریکٹر

Read more...

ہندوستان "دنیا کاسب سے بڑا جمہوری ملک" اپنی خواتین کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گیا

جمعہ، 28 دسمبر 2012 کو 23 سالہ ہندوستانی میڈیکل سٹوڈنٹ اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، جسے 16 دسمبر کو دہلی کی ایک بس میں چھ آدمیوں نے بدترین تشدد اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ اس واقعے نے پورے ہندوستان میں، ہندوستانی پولیس اور حکومت کی غفلت اور خواتین کے جنسی تشدد سے بچائو کے معاملے پر ان کی سست روی کے خلاف مظاہروں کی آگ بھڑکا دی۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت، ہندوستان میں زنا بل جبر ایک وبائی مرض کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ یہ درندگی روزمرہ کا معمول بن گیا ہے اور ہندستان میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہوا جرم ہے۔ لاتعداد جنسی حملوں کی تو رپورٹ ہی درج نہیں کرائی جاتی کیونکہ خواتین اپنی عزتوں کے تحفظ کے سلسلے میں اس نظام پر بالکل اعتماد نہیں کرتیں۔ اسکی ایک وجہ تو اتنے بڑے پیمانے پر اس مسئلے کا پایا جانا ہے، دوسرا یہ کہ عموماً پولیس کی جانب سے مجرموں کو تحفظ دیا جاتا ہے، نیز یہ مقدمے سالہاسال عدالتوں میں التوا کا شکار رہتے ہیں اور سزاؤں کی شرح بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ الجزیرہ کے مطابق، ہندوستان میں ہر 20 منٹ کے بعد ایک عورت کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے اور صرف گزشتہ سال میں ہی زیادتی کے 24,000 واقعات رپورٹ ہوئے۔ اسی ذرائع ابلاغ کے ادارے نے یہ بھی رپورٹ کیا کہ دہلی کی 80% خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا جا چکا ہے۔ جبکہ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چالیس سالوں کے دوران زیادتی کے واقعات میں حیرت انگیز طور پر 792% اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ڈاکٹر نسرین نواز، ممبر مرکزی میڈیا آفس حزب التحریر، نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "ایک طرف تو مغرب مسلسل 'جمہوریت ' کو خواتین کے حقوق اور عزت و وقار کے تحفظ کے لیے بہترین نظام قرار دے کر اسے مسلم ممالک کو برآمد کر رہا ہے تو دوسری طرف دنیا کا سب سے بڑاجمہوری ملک اپنی خواتین کی حفاظت میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔ خواتین کے خلاف جنسی جرائم کی شرح میں ظالمانہ اضافہ، پولیس کی طرف سے ان کی عزت کی حفاظت کے بارے میں لاپرواہی برتنا اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے میں حکومتی بے حسی دراصل اس لبرل ثقافت کاشاخسانہ ہے جسے بالی ووڈ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی صورت میں ریاستی سطح پر خوب اچھالا جاتا ہے اور اس کے گن گائے جاتے ہیں؛ کیونکہ اسی کے نتیجے میں خواتین کو ہر روز منظم طریقے سے بے وقعت کیا جا رہا ہے۔ اس بالی ووڈ ثقافت اور انٹرٹینمنٹ کے دیگرذرائع مثلاً اشتہاروں اور پورنوگرافی انڈسٹری نے، جس کی ہندوستان کے سیکولر لبرل جمہوری نظام نے اجازت دے رکھی ہے، عورت کو مردوں کی خواہشات پر ایک کھلونا بنا کر پیش کیاہے۔ انہوں نے معاشرے کو جنسی ہیجان میں مبتلا کر دیا ہے اور افراد کو اپنی جنسی خواہشات کے پیچھے بھاگنے کی ترغیب دی ہے۔ یہ غیر ازدواجی تعلقات کو فروغ دیتے ہیں اور عورت اور مرد کے مابین رشتوں کو سستی شے بنا کر فحاشی کومزید پھیلا رہے ہیں۔ اس تمام صورتحال نے بے شمار مردوں کو بے حس کر دیا ہے یہاں تک کہ انہیں خواتین کی عصمت دری پر جو غم وغصہ محسوس ہونا چاہئے، وہ اس سے کوسوں دور ہیں۔ چنانچہ یہ ہرگز باعث حیرت نہیں یہ ملک اب امریکہ اور برطانیہ جیسی لبرل ریاستوں کی برابری کرتا دکھائی دیتا ہے جو خواتین کے خلاف تشدد میں عالمی رہنما ہیں۔ یہ جمہوری سیکولر لبرل نظام جہاں کی نصف آبادی خوف میں زندگی گزار رہی ہے، مسلم دنیا کے لیے ہرگز قابل قبول نمونہ نہیں۔"

"یہ اسلام ہی ہے، جسے نظام خلافت کے تحت مکمل اور ہمہ گیر طورپر نافذ کیا جاتا ہے، جو خواتین کے عزت و وقار کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط اور درست نقطہ نظر پیش کرتا ہے۔ اسلام لبرل آزادیوں کو مسترد کرتا ہے اور معاشرے میں تقویٰ (خدا خوفی) کو فروغ دیتا ہے جس کے نتیجے میں مردوں کے خواتین کے ساتھ سلوک اور رویے سے متعلق جوابدہی کی ذہنیت اورفضا پیدا ہوتی ہے۔ اسلام معاشرے میں جنسی مظاہر پھیلانے، نیز عورت کے استحصال اور کسی بھی طریقے سے اسے ایک شے کی حیثیت دینے کو حرام قرار دیتا ہے، چنانچہ عورت اور مرد کے مابین رشتے نہ تو بے وقعت ہوتے ہیں اور نہ ہی عورت کی قدر میں کوئی کمی آتی ہے۔ اسلام ایک مکمل اور ہمہ گیر معاشرتی نظام پیش کرتا ہے جو عورت اور مرد کے تعلق کو منظم کرتا ہے اور جس میں ایک باحیا لباس، دونوں صنفوں کے درمیان علیحدگی اور غیر ازدواجی تعلقات کے حرام ہونے کے قوانین شامل ہیں۔ پس جنسی خواہشات کو نکاح تک محدود کرنے سے عورت اور معاشرے کو تحفظ دیا جاتا ہے۔ یہ سب اس نظام خلافت کے سائے تلے نافذ کیا جاتا ہے جہاں ایک مستعد عدالتی نظام اپنا فرض سمجھ کر جرائم کو تیزی سے نمٹاتا ہے اور سخت ترین سزائیں نافذ کرتا ہے مثلاً خواتین کے خلاف بہتان کی سزا دُرے لگانا ہے، یہاں تک کہ اسکی عصمت دری پر سزائے موت تک دی جاتی ہے۔ یہ ایک ایسی ریاست ہے جہاں عورت پر ایک غلط نظر ڈالنا، اسکے خلاف غلط لفظ زبان سے نکالنا یا کوئی حرکت کرنا بھی سنگین جرم سمجھاجاتا ہے اور اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جاتا، نتیجتاً ان کی تعلیم، ملازمت، سفر اور زندگی گزارنے کے لیے ایک محفوظ معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ لہٰذا ہم مسلم دنیا کی خواتین کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ خلافت کو بحیثیت نظام اپنائیں جو ان کی دیکھ بھال اور عزت و وقار کے تحفظ کے لیے قابل اعتماد اصولوں، پالیسیوں اور قوانین پر مشتمل ہے"۔

 

ڈاکٹر نسرین نواز

ممبر مرکزی میڈیا آفس، حزب التحریر

 

Read more...

افواج پاکستان کی آپریشنل ترجیحات میں تبدیلی کیانی نے امریکہ کے سامنے پاکستان کی ذلت و رسوائی کے ایک نئے باب کا اضافہ کر دیا ہے

جنرل کیانی اپنے آقا امریکہ کے لیے اپنی مدت ملازمت کے آخری سال میں افواج پاکستان کی سوچ اور آپریشنل ترجیحات میں تبدیلی کے لیے سخت محنت کر رہا ہے تاکہ اس کے جانے کے بعد بھی پاکستان میں فتنے کی جنگ جاری و ساری رہے۔ جنرل کیانی کے لیے صرف اس قدر کام ہی کافی نہیں تھا کہ وہ اپنے جانے سے قبل سیاسی قیادت میں موجود غداروں کے چہروں کی تبدیلی کی نگرانی کرے بلکہ وہ افواج پاکستان پر بھی ایک نئی غدار قیادت مسلط کر کے جانا چاہتا ہے۔ افواج پاکستان کی گرین بک میں ایک اہم تبدیلی کر کے اس امریکی فتنے کی جنگ کو افواج پاکستان کی آپریشنل ترجیحات کا اہم ترین حصہ بنادیا گیا ہے۔ امریکہ بہت عرصے سے پاکستان پر یہ دباؤ ڈال رہا تھا کہ وہ بھارت کواپنی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دینے کی پالیسی کو تبدیل کرے اور "اندرونی خطرے" کو اپنی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے۔ افواج پاکستان کی آپریشنل ترجیحات میں تبدیلی اور ان کی نظر میں بھارت کی جگہ اپنے ہی قبائلی علاقے کو پاکستان کی سلامتی کو نمبر ایک مسئلہ بنانے کے لیے جنرل کیانی نے ایبٹ آباد اور سلالہ پر حملے کو جواز بنایا ہے۔ درحقیقت یہ حملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہمارا اصل دشمن امریکہ ہے لیکن غدار کیانی ان حملوں کو اس فتنے کے جنگ کو مزید بھڑکانے کے لیے استعمال کر رہا ہے جس کے نتیجے میں افواج میں موجود ہمارے بیٹے اور پاکستان کی عوام اس جنگ کا ایندھن بنتے رہیں گے۔

پاکستان کی سلامتی کو درپیش اصل "اندرونی خطرہ" ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک، نیٹو سپلائی لائن، اسلام آباد میں مسلسل وسیع ہوتا امریکی سفارت خانہ اور سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کا وہ چھوٹا سا گروہ ہے جس کی قیادت زرداری اور کیانی کر رہے ہیں۔ اصل اندرونی خطرہ کیانی، زرداری اور ان کے چوروں کا وہ گروہ ہے جنھوں نے ہماری معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے اور عالمی سطح پر ایک ایٹمی طاقت پاکستان کو مذاق بنا دیا ہے۔ اصل اندرونی خطرہ موجودہ کفریہ نظام ہے جو ایک کے بعد دوسرے غدار کو غداری کرنے کا کھلا موقع فراہم کرتا ہے۔

ہم ان تمام لوگوں کو متنبہ کرتے ہیں جو اسلام، امت مسلمہ اور پاکستان کے خیرخواہ ہیں کہ افواج پاکستان کی آپریشنل ترجیحات میں یہ تبدیلی پاکستان کی امریکہ کی غلامی اور دنیا میں اس کی ذلت و رسوائی کا ایک نیا باب کھول دے گی جس کی اللہ سبحانہ و تعالی نے اجازت نہیں دی ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالی فرماتے ہیں:

وَلَن یَجْعَلَ اللّہُ لِلْکَافِرِیْنَ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ سَبِیْلا

"اور اللہ نے کافروں کو مومنین پر ہر گز کوئی راستہ (اختیار یا غلبہ) نہیں دیا" (النسأ:141)

لہذا ہم افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران کو پکارتے ہیں کہ وہ ان غداروں سے نجات اور خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کا ساتھ دیں۔ خلافت مسلم افواج کی آپریشنل ترجیحات کا درست تعین کرے گی جس کو ریاست خلافت کی زبردست خارجہ پالیسی اور بین الاقوامی سطح پر اس کی سیاسی حکمت عملی بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔ خلافت زبردست اور جامع صنعتی انقلاب برپا کرے گی جس کے نتیجے میں ہماری افواج کو اپنے جدید ترین اسلح کی بناء پر دوسری تمام افواج پر فوجی برتری حاصل ہوگی۔ خلافت تمام مسلم علاقوں کو ایک ریاست تلے اکٹھا کرے گی جن کی قیادت ایک خلیفہ کرے گا۔ خلافت مسلم سرزمینوں پر قائم کفار کے قبضوں کا خاتمہ کرے گی جیسے یہودی ریاست اور کشمیر پر بھارتی قبضہ۔ خلافت ملک میں دشمن ریاستوں جیسے امریکہ کی پاکستان میں موجودگی کا خاتمہ کرے گی اور ان غیر مسلم ریاستوں کو، جن کی مسلمانوں کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے، امریکی ظلم و جبر اور انسانوں کے بنائے ہوئے نظاموں کے خاتمے اور اسلام کی دعوت دے گی۔

میڈیا آفس حزب التحریر ولایہ پاکستان

 

Read more...

کمپین "نوید بٹ کو فوراً رہا کرو"

عثمان بخاش
حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے ڈائریکٹر

 

 

 

 

ولایہ افغانستان سے دوسرا پیغام
نوید بٹ کامیاب ہوں حق پر کھڑے ہونے کے لیے
(انگریزی میں ترجمہ کیا گیا)

 

 

 

 

 

 

بین الاقوامی مہم کی ویب سائٹ:

"نوید بٹ کو فوراً رہا کرو"

http://www.freenaveedbutt.com/

 

 

 

 

https://www.facebook.com/FreeNaveedButt

 

 

http://www.freenaveedbutt.com/category/videos

 

 

 

 

 

"نوید بٹ کو فوراً رہا کرو"

 

 

حزب التحریر ولایہ پاکستان کے شباب کا پیغام
نوید بٹ کامیاب ہوں
(انگریزی)

 

 

حزب التحریر ولایہ پاکستان کے شباب کا پیغام
نوید بٹ کامیاب ہوں

 

 

 

Message from Brother Ibrahim Othman (Abu Khaleel)

Official Spokesman for Hizb ut Tahrir Wilayah Sudan

نوید بٹ کامیاب ہوں

 

 

 

مرکزی میڈیا آفس حزب التحریر کے مشرقی ایشیأ کے نمائندے کا پیغام
نوید بٹ کامیاب ہوں اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا

 

 

 

*******************************************

 

Messages from the Media Office of Australia

نوید بٹ کامیاب ہوں ۔
(انگریزی)

 

Press Release


Abduction of Spokesperson by Pakistani Authorities
Delegation to Pakistani High Commission in Canberra Demands Immediate Release

03/01/2013

*******************************************

 

سکینڈینیویا سے بھائی زاہد منصور کا پیغام
حزب التحریر سکینڈینیویا کی جانب سے ایک وفد نے کوپن ہیگن میں پاکستانی سفارت خانے کو پارٹی کی جانب سے ایک خط پہنچایا جس میں ظالم حکومت پاکستان کی جانب سے ان مسلمانوں پر ظلم اوران کے اغوا کی مذمت کی جو احکام شریعہ کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہیں خصوصاً پاکستان میں حزب التحریر کی شباب اور اراکین کے خلاف کیے جانے والے مظالم کی مذمت کی۔

(English translation from Danish)

 

 

Message from Elias Lamrabet, Representative from Media Office of Hizb ut Tahrir Scandinavia
نوید بٹ کامیاب ہوں اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا

 

 

Message from Brother Nauman Ghazi before the Pakistani Embassy in Denmark
(English translated from Urdu)

 

 

سکینڈینیویا میں حزب التحریر کے میڈیا آفس کے نمائندے چاڈی فریغا کا پہلا پیغام
(انگریزی)

 

 

 

سکینڈینیویا میں حزب التحریر کے میڈیا آفس کے نمائندے چاڈی فریغا کا دوسرا پیغام
(انگریزی)

 

 

Message from Okay Pala

Representative from Media Office of Hizb ut Tahrir/ The Netherlands

(انگریزی)

 

 

Message from Brother Shabaan Muallam, Official Spokesman of Hizb ut Tahrir East Africa

نوید بٹ کامیاب ہوں
(انگریزی)

 

 

حزب التحریر ولایہ بنگلادیش کے شباب کا پیغام
نوید بٹ کامیاب ہوں جن کو پاکستان کی مجرم حکومت نے اغوا کیا تھا۔
(انگریزی)

 

 

Message from Brother Bilal Arif

from the Shabab of Hizb ut Tahrir/ The Netherlands

(انگریزی)

 

 

Message from Brother Abdul Malik from the Shabab of Hizb ut Tahrir Russia

نوید بٹ کامیاب ہوں
(انگریزی)

 

 

روس سے بھائی تاغیر اور بشکرسٹان کا پیغام
نوید بٹ کامیاب ہوں

 

 

 

Message from Magomedov Belyal from Dagestan, Russia

نوید بٹ کامیاب ہوں
(انگریزی)

 

 

 

Message from Kardashov Muhammad Russia

نوید بٹ کامیاب ہوں
(انگریزی)

 

 

Message from Hasanov Azat Kazan Russia

نوید بٹ کامیاب ہوں
(انگریزی)

 

 

سکینڈینیویا میں حزب التحریر کے میڈیا آفس کے نمائندے مولے جا کا پیغام
نوید بٹ کامیاب ہوں اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا

 

 

حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے نمائندے اور روسی علاقوں کے ترجمان ایلڈر خازمن کا پیغام
(انگریزی)

 

 

حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کی نمائندہ ڈاکٹر نظرین نواز کا پیغام
(انگریزی)

 

 

حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کی نمائندہ بہن فیکا کا پیغام
(انگریزی)

 

 

ولایہ افغانستان سے پہلا پیغام
نوید بٹ کامیاب ہوں حق پر کھڑے ہونے کے لیے
(انگریزی میں ترجمہ کیا گیا)

 

 

ولایہ افغانستان سے دوسرا پیغام
نوید بٹ کامیاب ہوں حق پر کھڑے ہونے کے لیے
(انگریزی میں ترجمہ کیا گیا)

 

 

ولایہ افغانستان سے تیسرا پیغام
نوید بٹ کامیاب ہوں حق پر کھڑے ہونے کے لیے
(انگریزی میں ترجمہ کیا گیا)

 

 

ولایہ افغانستان سے چوتھا پیغام
نوید بٹ کامیاب ہوں حق پر کھڑے ہونے کے لیے
(انگریزی میں ترجمہ کیا گیا)

 

 

ولایہ افغانستان سے پانچواں پیغام
نوید بٹ کامیاب ہوں حق پر کھڑے ہونے کے لیے
(انگریزی میں ترجمہ کیا گیا)

 

 

 

 

 

ولایہ مصر سے اٹارنی محمد عبدل الاقوی کا پیغام
نوید بٹ کامیاب ہوں

 

 

حزب التحریر ولایہ شام کے میڈیا آفس کے ڈائریکٹر ہشام البابا کا پیغام
ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ کی رہائی کے لیے چلائی جانے والی بین الاقوامی مہم ، جنھیں ظالم حکومت پاکستان کے ایجنٹوں نے اغوا کیا تھا۔ اب ان کے اغوا کو ساتھ ماہ سے زائد کاعرصہ گزر چکا ہے لیکن ان کے متعلق کوئی اطلاع نہیں ۔

 

 

حزب التحریر ولایہ مصر کے میڈیا آفس کے ڈائریکٹر شریف زیدکا پیغام
ولایہ مصر میں شباب کی جانب سے میں پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ کے لیے کامیابی کی دعا کرتا ہوں اور ان کی حمائت کرتا ہوں اور ظالم و جابر حکمرانوں کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ اللہ سبحانہ وتعالی کی سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔

 

 

ولایہ لبنان میں حزب التحریر کے میڈیا آفس کے ڈائریکٹر احمد القصاص کا پیغام
حزب التحریر ولایہ لبنان ایک مہم کے تحت پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ کی رہائی کا مطالبہ کرتی ہے جنھیں سات ماہ سے پاکستان کی سیکیوریٹی فورس نے اغوا کر رکھا ہے اور ان سے کہتی ہے کہ '' آخرت سے قبل اس دنیا میں بھی تمہارے احتساب کا وقت آرہا ہے اور یہ وقت اللہ کی مددو نصرت سے ظالم و جابر اور فرعون صفت حکمرانوں کے زوال کا وقت ہے‘‘۔

 

 

Message from Sheikh AbdelHaiy

Representative from Media Office of Hizb ut Tahrir Wilayah Syria

نوید بٹ کامیاب ہوں اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا

 

 

حزب التحریر ولایہ مصر کے میڈیا آفس کے نمائندے علادین ازینانی کا پیغام

 

 

حزب التحریر فلسطین کے میڈیا آفس کے نمائندہ ڈاکٹر مہر الجباری کا پیغام
نوید بٹ کامیاب ہوں اوران کو فوراً رہا کیا جائے

 

 

حزب التحریر تیونس کے میڈیا آفس کے نمائندے محمد علی بن سلیم کا پیغام

 

 

حزب التحریر فلسطین کے میڈیا آفس کے نمائندہ علی ابو صالح کا پیغام
نوید بٹ کامیاب ہوں اوران کو فوراً رہا کیا جائے

 

 

Message from Brother Mamduh Abusawa Qateeshat, Director from Media Office of Hizb ut Tahrir Jordan
نوید بٹ کامیاب ہوں اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا

 

 

حزب التحریر فلسطین کے میڈیا آفس کے نمائندہ حسن المعدحون کا پیغام
نوید بٹ کامیاب ہوں اوران کو فوراً رہا کیا جائے

 

 

 

Message from Brother Abdallah Abdelrahman (Abu al-Ezz)

Representative from Media Office of Hizb ut Tahrir Wilayah Sudan

نوید بٹ کامیاب ہوں

 

 

 

Message from Brother Hassan Hamdan (Abu Albara'a)

from Shabab Hizb ut Tahrir Wilayah Jordan

نوید بٹ کامیاب ہوں

 

 

شیخ عصام امیراہ کا فلسطین سے پیغام
نوید بٹ کامیاب ہوں

 

 

 

Message from Sheikh Saeed Radwan (Abu Imad) Wilayah Jordan

نوید بٹ کامیاب ہوں

 

 

Message from Brother Abu Hashim

Representative from Media Office of Hizb ut Tahrir The Netherlands
نوید بٹ کامیاب ہوں اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا

 

 

 

Message from Sheikh Khaleel Harb Wilayah Jordan

نوید بٹ کامیاب ہوں

 

 

شیخ حمید الطب کا مقبوضہ فلسطین سے پیغام
نوید بٹ کامیاب ہوں حق پر کھڑے ہونے کے لیے

 

 

سکینڈینیویا میں حزب التحریر کے میڈیا آفس کے نمائندے حاج سیدکا پیغام
پوری دنیا میں موجود داعیوں اور نوید بٹ کو کامیابی حاصل ہو

 

 

ولایہ لبنان سے شیخ احمد الاصوفی کا پیغام
تریپولی سے شیخ احمد الاصوفی پکارتے ہیں کہ الشام کی پکار پاکستان کے عوام اور ان کے حکمرانوں تک بھی پہنچے گی جو ان لوگوں کو گرفتار کررہی ہے جو اللہ کو اپنا رب مانتے ہیں اور اس کے قوانین کا نفاذ چاہتے ہیں۔ شیخ نے ان کو خبردار کیا کہ انقلاب جلد ان تک بھی پہنچ جائے گا اور ان کے الاسد اور قذافی جیسے ان کے جابر حکمرانوں کو اللہ کے غصے اورقہر سے خبردار کیا

'' وہ لوگ جو غلط کرتے ہیں جلد ہی جان جائیں گے کہ کس عظیم واقع کے ذریعے ان کو الٹا دیا جائے گا‘‘

"Those who do wrong will come to know by what a (great) reverse they will be overturned"

 

 

 

Message from Sheikh Yousef Makharazeh

Palestine

نوید بٹ کامیاب ہوں

 

 

 

Message from Brother Abu Anas al-Kurmeh

Palestine

نوید بٹ کامیاب ہوں

 

 

حزب التحریر تیونس کی رابطہ کمیٹی کے نمائندے سلیم بن سمیدہ کا پیغام
نوید بٹ کامیاب ہوں

 

 

 

Message from Brother Nasser Ridha

Director of the Central Communications Committee for Hizb ut Tahrir Wilayah Sudan

نوید بٹ کامیاب ہوں

 

 

 

Message from Brother AbdelRahman Saad, Wilayah Sudan

 

 

 

Message from Brother Ahmad Abu Qadoom Wilayah Jordan

نوید بٹ کامیاب ہوں

 

 

 

Message from Brother Hicham bil-Haj from Tunisia

نوید بٹ کامیاب ہوں

 

 

Message from the Shabab Hizb ut Tahrir from Central Asia

نوید بٹ کامیاب ہوں

 

 

 

 

حزب التحریر کے شباب میں سے ایک بھائی کا پیغام

 

 

 

Message from Brother Ali Assmadi (Abu Marwan)

from Shabab Hizb ut Tahrir Wilayah Jordan

نوید بٹ کامیاب ہوں

 

 

Message from Brother Hatem Abu Ajeemah

from Shabab Hizb ut Tahrir Wilayah Jordan

نوید بٹ کامیاب ہوں

 

 

Message from Brother Saleh Hamdan Wilayah Lebanon

نوید بٹ کامیاب ہوں

 

 

Message to all Dawah Carriers especially to Hizb ut Tahrir Pakistan

Message from Sheikh Khaleel Harb Wilayah Jordan

نوید بٹ کامیاب ہوں

 

 

حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کی نمائندہ بہن ام یحیی کا پیغام
حق پر قائم رہنے والے نوید بٹ کامیاب ہوں

 

 

حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کی نمائندہ بہن ام صیحیب الشامی کا پیغام
حق پر قائم رہنے والے نوید بٹ کامیاب ہوں

 

 

بہن برا کا پیغام
حق پر قائم رہنے والے نوید بٹ کامیاب ہوں

 

 

 

کرپٹ لیڈر کرپٹ نظام

نجات کا راستہ: خلافت کاقیام

28/12/2012

 

++++++++++++++++++++++++++

پریس رلیز :
خلافت کے داعی کا بیان

سنگین مقدمات کے ذریعے شرمناک سیاسی انتقام

 

حکمرانوں کے نظریاتی دیوالیہ پن کا منہ بولتا ثبوت ہے

26/12/2012

 

 

پریس رلیز :

ترجمان کے اغوا کا مسئلہ

خاندان کا نوید بٹ کی فوری بازیابی کا مطالبہ

24/12/2012

 

پریس رلیز :

جمہوریت مسائل کی جڑ ۔ خلافت مسائل کا حل

مغوی نوید بٹ کی کتاب کا انگریزی ترجمہ شائع ہو گیا ہے

20/12/2012

 

خلافت کے داعی کے لیے جیل جبکہ امریکی جاسوس اور قاتل کے لیے رہائی

پاکستان میں حزب التحریر کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے سربراہ کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا

7/12/2012

 

پریس رلیز :

سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں اور امریکہ کے درمیان قاتلانہ اتحاد پاکستان کو تباہ و برباد کررہا ہے

2/12/2012

 

پریس رلیز :
پاکستان میں حزب التحریر کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے سربراہ سعد جگرانوی کا بیان
اغوا اور مقدمات نے خلافت کے قیام کے لیے میرے عزم میں اضافہ کیا ہے
ان اقدامات نے غدار حکمرانوں کے موقف کی کمزوری کو واضع کردیا ہے

29/11/2012

 

پریس رلیز :

کیانی کے غنڈوں کے ہاتھوں سعد جگرانوی کا اغوا خلافت کے قیام کو روک نہیں سکتا

مرکزی رابطہ کمیٹی کے سربراہ کے اغوا کے خلاف حزب التحریر کے ملک گیر مظاہرے

 

 

27/11/2012

تصویرکے لئے یہاں پر کلک کریں

 

 

حزب التحریر ولایہ سوڈان کے ایک وفد نے حزب التحریر ولایہ پاکستان کے میڈیا آفس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان پاکستانی سفارتخانے کو پہنچا دیا

27/11/2012

تصویرکے لئے یہاں پر کلک کریں

 

 

پریس رلیز :

اے کیانی! کیا سعد جگرانوی کو اغوا کر کے تم ہمیں خلافت سے اور خود کو پھانسی گھاٹ سے دور کر سکتے ہو!

26/11/2012

 

Hizb ut Tahrir/ Wilayah Sudan:

Protest in front of the Russian and Pakistani Embassies in Khartoum

25/11/2012

 

 

Additional Pictures: Click Here

 

 

پریس رلیز :

پشاور میں کیانی کے غنڈوں نے رکن حزب التحریر کو اغوا کر لیا
حزب التحریر کے شباب کا اغوا اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمات خلافت کے قیام کو روک نہیں سکتے

15/11/2012

 

Six Months since Spokesman of Hizb-ut Tahrir Naveed Butt Abducted by Oppressive Rulers
11/11/2012

Additional Pictures: Click Here

 

 

 

Eid-ul Fitr Message From Pakistan

17/08/2012

 

 

 

 

 

 

 

 

 

نوید بٹ کے اغوا کے بعد پاکستانی اخبار کی کوریج،

Official Spokesman of Hizb ut Tahrir Wilayah Pakistan

 

 

 

 

ملاقاتیں، انٹرویوز، اور دی گئی خطابات

انجینئر نوید بٹ


Spokesman of Hizb ut Tahrir Wilayah Pakistan

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

General Kiyani confirms he is bankrupt of truth by sending his thugs to kidnap the Official Spokesman of Hizb ut-Tahrir, Naveed Butt

11/05/2012

 

 

Read more...

حنا ربانی کھر کا دورہ سعودیہ عرب شام کے جابر کا خاتمہ قریب ہے اسی لیے دوسرے جابروں نے بھی لا حاصل بھاگ دوڑ شروع کر دی ہے

پاکستان کی وزیر خارجہ یکم جنوری 2013 کو شام کے معاملے پر امریکہ اور خطے میں موجود دیگر غدار مسلمان حکمرانوں کی سازش میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے سعودی عرب جا رہی ہیں۔ یہ دورہ اس وقت کیا جا رہا ہے جب پاکستان نیویارک میں اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے جا رہاہے۔ پاکستان سلامتی کونسل کی صدارت اس وقت سنبھال رہا ہے جب شام کا مسئلہ سب سے بڑا بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے۔

وزیر خارجہ کے اس ہنگامی دورے کا مقصد پاکستان کے حکمرانوں کے آقا، امریکہ، کی خوشنودی اور اس کے مفادات کا تحفظ ہے۔ استعماری طاقتیں اس بات سے سخت پریشان ہیں کہ شام کے مسلمانوں کی جانب سے کسی بھی مغربی مداخلت کو مسترد کیا جا رہا ہے چاہے وہ ان کے نئے ایجنٹ کی صورت میں ہو یا مغربی جمہوریت کے نفاذ کی صورت میں۔ وہ اس بات سے سخت خوفزدہ ہیں کہ شام کے مسلمانوں نے اللہ سبحانہ و تعالی کے سوا کسی کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا ہے اور وہ اسلام کے نفاذ کا مطالبہ کر رہے ہیں جس میں خلافت کی آواز سب سے زیادہ ابھر کر سامنے آ رہی ہے۔ امریکہ شام میں خلافت کے قیام سے پریشان ہے اور اس بات سے خوفزدہ ہے کہ یہ خلافت دوسری مسلم سرزمینوں تک پھیل جائے گی کیونکہ خلافت تمام مسلمانوں کی ریاست ہے اور اس کا خلیفہ تمام مسلمانوں کا حکمران ہوتا ہے۔

اب تک پاکستان کے حکمرانوں نے شام کی حقیقی صورتحال سے متعلق میڈیا بلیک آوٹ کر کے، جس میں اس وہ وڈیوز بھی شامل ہیں جس میں شام کے مسلمان عظیم شان مظاہروں میں خلافت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں، امریکہ کی معاونت کی ہے۔ پاکستان کے حکمرانوں نے مغرب کے اس موقف کی حمائت کی ہے جس میں شام میں اسلامی تحریکوں کی موجودگی کی مخالفت کی گئی ہے اور مغرب انھیں کی موجودگی کا بہانہ بنا کر شام میں مغرب کی فوجی مداخلت چاہتا ہے۔ پاکستان کے حکمران پاکستان میں خلافت کے مطالبے کی قوت سے گھبرا کر افواج پاکستان اور سیاست دانوں میں موجود ان لوگوں کے خلاف مظالم کا سلسلہ شروع کر چکے ہیں جو اسلام کی بنیاد پر حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ اس غدار زرداری، کیانی اور ان کے ٹولے سے بالکل غیر متوقع نہیں ہے کیونکہ یہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف امریکہ کی جنگ میں بھر پور شرکت کرتے ہیں، ریمنڈ ڈیوس جیسے امریکی دہشت گردوں کو پاکستان بھر میں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتے ہیں، ہر اس شخص کو انعام سے نوازتے ہیں جو ان کی غداری میں معاونت فراہم کرے اور امریکہ کی حمائت میں میڈیا مہم چلاتے ہیں۔

اس وقت شام میں خلافت کے قیام کی جدوجہد مغربی استعماری طاقتوں کے خلاف پوری مسلم امت کی جدوجہد کی ترجمانی کرتی ہے۔ غدار حکمرانوں کی بھاگ دوڑ صرف ان کی غداریوں پرمہر تصدیق ثبت ہوگی جنھیں خلافت کی عدالتوں میں اپنی غداریوں کی بناء پر ذلت آمیز مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہم ان غدار حکمرانوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی یہ بھاگ دوڑ خلافت کے قیام کو روکنے کے لیے ناکافی ہے اور ان کی یہ شدید کوشش قیامت کے دن اللہ کی شدید ناراضگی کا باعث بنے گا۔ لہذا ان کی یہ بھاگ دوڑ لا حاصل ہے کیونکہ اسلام اور اس کی امت اللہ سبحانہ و تعالی کی مدد سے ضرور کامیابی حاصل کرے گی۔

يُرِيدُونَ أَن يُطْفِئُواْ نُورَ ٱللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَيَأْبَىٰ ٱللَّهُ إِلاَّ أَن يُتِمَّ نُورَهُ وَلَوْ كَرِهَ ٱلْكَافِرُون هُوَ ٱلَّذِيۤ أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِٱلْهُدَىٰ وَدِينِ ٱلْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى ٱلدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ ٱلْمُشْرِكُونَ َ

وہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے منہ سے بجھا دیں اور اللہ انکاری ہے مگر اس بات کا کہ اپنا نور پورا کرے گو کافر نا خوش ہوں۔ اسی نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا کہ اسے تمام مذاہب پر غالب کر دے اگرچہ مشرک برا مانیں۔

(التوبة:32,33)

پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

Read more...
Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک