نہی کےعقودکےباطل ہونے کی دلیل اجماع ِصحابہ ہے
- Published in فقہ-سوالات
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
یہ عبارت کتاب الشخصیۃ کے صفحہ 232 کی ہے: "اس کے علاوہ صحابہ رضوان اللہ علیھم نے بھی نہی کےعقود کےفاسد اور باطل ہونے پر استدلال کیا جیسےابن عمر نے اللہ کے فرمان وَلَا تَنْكِحُوا الْمُشْرِكَاتِ "مشرک عورتوں سے نکاح مت کرو" سے مشرک عورتوں سے نکاح کےفاسد ہونے پر استدلال کیا اور کسی نے آپ کی بات کو مسترد نہیں کیا اس لیے یہ اجماع ہے"۔ میرا سوال یہ ہے ، بارک اللہ فیکم، کہ معاملہ اجماع کیسے ہے جبکہ ظاہر دلیل آیت ہے ؟
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ ختم شد۔