سوال کا جواب: اسراء اور معراج کے واقعے سے قبل مسلمانوں کی نماز
- Published in فقہ-سوالات
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- |
سوال:
کتاب اسلامی ریاست صفحہ 11 میں آیا ہے کہ نماز پڑھنےکے لیے پہاڑوں کی گھاٹیوں میں چلے جاتے اور اپنی نماز کو اپنی قوم سے پوشیدہ رکھتے اور یہ دعوت کے خفیہ مرحلے میں ہوتا تھا۔۔۔چنانچہ وہ کونسی نماز تھی جس کو صحابہ چھپ کر اپنی قوم کی نظروں سے اوجھل رکھ کر ادا کرتے تھے جبکہ ہم جانتے ہیں کہ نماز اسراء کی رات فرض کی گئی اور یہ بات بھی ہے کہ نص میں لفظ صلاۃ آئے تو اس کا مطلب نماز ہی ہے جو مخصوص شعائر اور حرکات کے ساتھ ہوتی ہے اس سے مراد دعا نہیں ہے۔ ختم شد