بزدل راحیل-نواز حکومت مقبوضہ کشمیر میں ہندو ریاست کے مظالم کے خلاف صرف زبانی جمع خرچ کررہی ہے
- Published in آرٹیکل
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- |
خبر: جمعہ 8 جولائی 2016 کو مجاہد برہان وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں مظاہرے پھوٹ پڑے جن میں اب تک درجنوں کشمیری مسلمان شہید اور کئی رہنماوں کو بھارتی سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا ہے۔ 14 جولائی 2016 کو پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو کشمیری عوام کی خواہشات اور آزادی کی جدوجہد کو تسلیم اور کشمیر میں دائمی امن کے لئےاس پرانے مسئلے کو حل کرنا چاہیے۔ اسی طرح 15 جولائی 2016 کو وزیر اعظم نواز شریف نے لاہور میں کابینہ کے اجلاس میں جموں و کشمیر کی صورتحال پر غور کیا اور یہ مشورہ دیا کہ پاکستان میں "یوم سیاہ" منایا جائے۔